Amir Khan Vs Rocky Bhai (KGF)

Kgf VS Laal Singh Chaddha

Yash VS Aamir

گروپ میں کے جی ایف اور لال سنگھ چڈھا کو لیکر پہلے ہی کافی بات چیت ہوچکی ہے اور جس پہ دونوں کے فینز نے بھی ایک دوسرے کو خوب جلی کٹی سنائی۔ ایک طبقے کا دعویٰ ہے کہ "یش" عامر خان کی اسٹارڈم کو کھا جائے گا اس بار. جبکہ دوسرے طبقے کا ماننا ہے کہ چونک عامر خان کی فلموں میں کانٹینٹ ہوا کرتا ہے تو "یش" جیسا کل کا بچہ کیا کرلے گا۔ ویسے بات بھی صحیح ہے. عامر خان کی فین فالوونگ پوری دنیا میں موجود ہے۔ 
لیکن کیا سچ میں لوگ عامر خان کی فلم کو کے جی ایف پہ ترجیح دیں گے؟؟؟؟ آئیے جائزہ لیتے ہیں..
عامر خان کو موجودہ مقام تک پہنچنے میں چونتیس سال لگ گئے اور پوری دنیا میں مسٹر پرفیکشنسٹ کے نام سے جانے جاتے ہیں اور انکی اداکاری پہ کسی بیوقوف کو ہی شک ہوگا۔۔ جب کہ دوسری طرف "یش" ہے جسے آپ کے جی ایف سے پہلے شاید نا جانتے ہوں اور آج بھی کسی کو اسکی تین فلموں کے نام بھی یاد نہیں ہوں گے۔ لیکن پھر بھی اسکا مقابلہ عامر خان سے کیا جارہا ہے ۔ وجہ اسکی اداکاری نہیں ہے بلکہ کے جی ایف کا کریز ہے ۔اکتوبر میں جب کے جی ایف ریلیز کی بات چل رہی تھی تو اسی وقت سنیما مالکان پانچ ہزار اسکرینز دینے کو تیار ہوگئے تھے۔ جبکہ لال سنگھ چڈھا ایک آفیشل ریمیک ہے ہالی ووڈ کی ماسٹر پیس مووی کی اور یہ ریمیک کیسی بنے گی اسکا ابھی کچھ نہیں کہہ سکتے۔ اگر کوئی کہے کہ عامر خان ہے تو اچھی ہی ہوگی تو جناب عامر تو ٹھگز آف ہندوستان میں بھی تھا ۔ یہ دور بیشک کانٹینٹ کا ہے پر جب پانچ سو میں لوگوں کو نیٹ فلیکس پہ پورے مہینے کی فلمیں دستیاب ہیں کانٹینٹ والی تو وہ کانٹینٹ والی موویز کو سنیما جاکر کیوں دیکھیں گے؟؟؟ وہ تو وہی فلم دیکھیں گے جو انکا موڈ فریش کردے.. جسکی تازہ مثال ہے "پشپا" ۔ 83 اور چنڈی گڑھ کرے عاشقی جیسی کانٹینٹ سے بھرپور اور بہترین فلمیں ایک مصالحہ مووی "پشپا" کے آگے دم توڑ گئی ۔ جسکا صرف ہندی زبان کا بزنس سو کروڑ کے قریب پہنچ گیا ہے۔ برصغیر میں اسی فیصد لوگ دوستوں یا فیملیز کے ساتھ سنیما گھروں میں جاتے ہیں۔ جہاں وہ سیٹیوں اور تالیوں کی گونج اور بہترین ایکشن دیکھنا پسند کرتے ہیں۔ اگر کسی کو لگتا ہے کہ سب کو انکی طرح "راکی" کا سو لوگوں کو مارنا ہضم نہیں ہوتا تو وہ یہ جان لیں کہ نوے فیصد عوام اس شے کو پسند کرتی ہے۔ اور اوپر سے کے جی ایف کا کریز سر چڑھ کر بول رہا ہے۔ وقت کے حساب سے موویز ریلیز کرنا ہی عقلمندی ہے۔ یہ کرونا کے دن ہیں اور بھارت میں کرونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاؤن ہے۔  ایسے وقت میں جب اپریل میں لاک ڈاؤن اٹھے گا تو خود فیصلہ کریں لوگ کونسی فلم دیکھنا پسند کریں گے؟

Post a Comment

0 Comments