5 Best Hollywood Movies Review In Hindi/Urdu

بہترین وار فلمز 
ایک مختلف نقطہ نظر سے۔
5 Black Hawk Down.
پانچویں نمبر پر ایک مکمل جنگی سیکوئنسز اور بڑے جنگی ایکشن کو دکھاتی یہ مووی وار فلمز میں ایک بہترین تخلیق ہے۔ ایک سو ساٹھ یو ایس ایلیٹ فورسز کے جوان موغا دیشو صومالیہ میں دو وار لارڈز کو گرفتار کرنے کے مشن پر نکلتے ہیں ، بہترین پلاننگ مکمل ریہرسل بیک اپ پلان اور اس کے ساتھ کسی ممکنہ ایمرجنسی کیوجہ سے ریسیکو ٹیم کی مدد لئے کچھ گاڑیاں اور ان کو کور کرتے ہوئے ہیلی کاپٹر (بلیک ہاک جو کہ جنگی ہیلی کاپٹرز کی جدید جنریشن ہیں یا تھے) اپنے ہدف کی جانب بڑھتے ہیں سب کچھ روٹین کے مطابق جا رہا ہوتا ہے اور یوں لگتا ہے کہ یہ ایک روٹین کا مشن ہو گا جاو وار لارڈز کو گرفتار کرو اور واپس بیس پر لیکن اگلے لمحے وہ قیامت ٹوٹتی ہے کہ جا باقی ساری فلم اسی جگہ سے انخلا اور سروائیوول کی کشمکش میں گزر جاتی ہے بہترین ایکشن، بڑا جنگی کیمرہ ورک اور لگاتار ماڑدھار ،ہتھیاروں اور ٹریننگ کا بہترین کمبی نیشن اس فلم کو ایک مکمل وار فلم بناتا ہے اور اڑھائی گھنٹے کی فلم میں آپ کو لمحہ بہ لمحہ لگے گا کہ آپ بھی اس سارے مشن میں شریک ہیں ۔ رڈلی سکاٹ کی ہدایتکاری کے ساتھ مشہور کاسٹ اس فلم کو چار چاند لگا دیتی ہے۔
04 Fury.
براڈ پٹ سمیت عمدہ کاسٹ لئے یہ دوسری بہترین پسندیدہ فلم ہے۔ دوسری جنگ عظیم میں اگلے مورچوں پر کمک لیجاتے ہوئے جب جرمن طیارے بمباری کر کے تقریبا سارے فوجی قافلے کو تباہ کر دیتے ہیں تو چند ایک ٹینک جو باقی بچتے ہیں ان میں سے بھی محض ایک ہی سروائیو کر پاتا ہے ان کے پاس اب دو آپشنز ہیں ہتھیار ڈال دیں اور اپنے آپ کو قریبی جرمن لائنز پر سرینڈر کر دیں جہاں ان کو مار دئیے جانے کا مکمل خدشہ موجود ہے یا پھر ہر صورت میں آخری گولی تک لڑا جائے جرات مند سولجر دوسرے آپشن کا انتخاب کرتے ہیں، اگر آپ ٹینکوں کی لڑائی ان کے اندر کا ماحول اور ایک ٹینک کی دوسری جنگ عظیم اور اس کے بعد تک افادیت کے موضوع کو پسند کرتے ہیں تو ایک بہترین فلم ہے۔ 
نوٹ۔ ٹینک کے موضوع پر T35 ایک رشین فلم بھی لاجواب ہے۔
03 Dunkirk
تیسرے نمبر پر موجود فلم مرشد نولن کا شاہکار ہے ، پوری فلم ایک ٹرانس کی سی کیفیت ہے جس میں گہرا نیلا آسمان جس کے اوپر چمکتا سورج، لمبے کیمرہ شاٹس ، جنگ کی اداسی اور قہر، سمندر کے اوپر موت برساتے جنگی طیارے، زمین پر دور تک پھیلی موت کی پراسرار خاموشی میں گونجتا ہنس زمر کا بہترین وائلنسٹ میوزک، یہ فلم بس یوں سمجھ لیں کے آپ کو لیکر ایک پوری جنگ میں سے گزر جاتی ہے ۔ بیلجئیم میں پھنسے ہوئے برطانوی اور فرانسیسی فوجی ڈنکرنک میں انخلا کے منتظر ہے ونسٹس چرچل اور برطانوی کمانڈروں کے پاس جنگ جیتنے اور لڑتے رہنے اور ان لوگوں کو وہاں سے نکالنے کے چیلنج درپیش ہیں جس میں لمبا سمندری سفر حائل ہے کیونکہ کھلے سمندر میں ریسیکو بحری جہازوں یا لانچوں کو جرمن طیارے دور سے دیکھ لیتے ہیں اور آسانی سے نشانہ بنا لیتے ہیں ، سیلین مرفی، ٹام ہارڈی سمیت بڑی کاسٹ کے ساتھ یہ فلم جنگی فلموں میں کسی ٹریٹ سے کم نہیں۔ 
02 Jojo Rabbit.
یہ دوسری جنگ عظیم کے پس منظر میں فلمائی گئی ایک بہترین فلم ہے جو بہترین ایڈاپشن کہانی پر آسکر کی حقدار ٹھہری تھی۔ ایک جرمن بچہ جسے جیوز سے نفرت سکھائی جاتی ہے بلکہ پڑھائی جاتی ہے جہاں ہر طرف فیورر ہی آئیڈیل ہے اس کے پاس ایک ڈرائنگ بک ہے جس پر جیوز کی خوفناک شکلوں والی ڈرائنگز ہیں جس میں ان کو شیطان ثابت کیا جاتا ہے بچہ اپنے ایک خیالی دوست۔ہتلر) کے ساتھ رہتا ہے جو اسے دشمنوں یعنی جیوز کو مارنے اور ان سے نفرت کے طریقے سکھاتا رہتا ہے اور فلم ٹرن تب لیتی ہے جب بچے کو علم ہوتا ہے کہ اس کی ماں ایک جیوش بچی کو اپنے گھر میں پناہ دئیے ہوئے ہے۔
سکارلیٹ جوہانسن اضافی ٹریٹ ہے جیسے بائے ون گیٹ ون آفر
نوٹ
یہ فلم میں نے انگلوریس باسٹرڈ پر فوقیت دے کر اس لسٹ میں شامل کی ہے آپ چاہیں تو براڈ پٹ آلٹرنیٹو ہسٹری بیسڈ فلم inglorious Basters بھی دیکھ سکتے ہیں۔
01 Life is beautiful 1997.
اٹالین سینما بھی کیا ہی شاہکار تخلیق کار ہے رابرتو بنجینِ کی ہداہتکاری قلم کاری اور ادکاری پر مبنی یہ ماسٹر پیس اس شخص کو اس ایک فلم پر ہمیشہ کے لئے عظیم فنکاروں میں شامل کر چکا ہے فلم کیا ہے جذبات، جنگ ،نفرت اور محبت کے درمیان ایک باپ کی کہانی ہے جو مشہور جیوز مخالف مہم کا شکار بن جاتا ہے جو نازیوں نے برپا کی، ایک سیدھا سادھا دیہاتی نوجوان جو ایک خوبصورت عورت پر عاشق ہو جاتا ہے اور اپنی لطیف خوبصورتی اور سینس آف ہیومر سے اس کو جیت بھی لیتا ہے پر قیامت تب ٹوٹتی ہے جب جرمن اس علاقے میں سبھی جیو۔ز کو گرفتار کر کے عقوبت خانوں میں لیجاتے ہیں جہاں ان سے زبردستی بیگار کا کام لیا جاتا ہے اور تو اور اس کی بیوی کو وہاں سے اکیلی کو ٹرین میں بٹھا کر کہیں اور بھیج دیا جاتا ہے ایک باپ کی اپنے ننھے بیٹے سے حساس محبت اور اس کی ذہنی فکر کی آبیاری اس قدر خوبصورت ہے کہ آپ اپنے آنسو نہیں روک سکتے بطور خاص ایک سین کا حوالہ جب بچہ پوسٹ آفس میں چھپا ہوتا ہے اور اس کے سامنے اس کا باپ جو لیفٹ رایٹ لیفٹ رائٹ کر کے گزرتا ہے وہ سین کسی فرعون کے حوصلے کو بھی متزلزل کر سکتا ہے ۔
باپ اپنے بیٹے کو کیمپ میں چھپا لیتا ہے کہ ہم ایک گیم کھیل رہے ہے جس میں بس ایک ہی اصول ہے پکڑے نہیں جانا اور گیم جیتنے پر ہمیں بطور انعام ایک ٹینک ملے گا۔
واللہ کیا ہی خوبصورت فلم ہے جسے دیکھنے کے بعد نم آنکھوں سے انسان بے اختیار کہہ اٹھتا ہے۔
Life is beautiful ❤️🌹

Post a Comment

0 Comments